03 January 2020 - 21:29
News ID: 441871
فونت
اصغریہ پاکستان:
اصغریہ کے تمام اداروں کے ذمہ داران کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتیں مظلومینِ جھان کی حمایت میں مزید تیزی اور مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ پاکستان کا حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی المھندس اور انکے رفقاء کی شھادت کی مناسبت سے

تعزیتی پیغام:

اِنّٰا لِلّٰہِ وَاِنّٰا اِلَیہِ رَاجِعُونَ

سردار قاسم سلیمانی، اے سرباز وفادار اسلام، اے سرمایہ افتخار برائے اسلام و مسلمین، اے قہر خدا بر دشمنان اسلام، اے راہرو راہ حسین، اے بندہ مخلص خدا، آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو راہ حق میں شہادت مبارک۔ اس دردناک سانحے پر حضرت صاحب العصر والزمان، رہبر معظم انقلاب، تمام امت مسلمہ اور راہروان راہ جہاد و شہادت کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں، یقیناً حق کی سربلندی اور بقا کے لئے طاغوتی و شیطانی طاقتوں کی طرف سے نہ یہ پہلا اور آخری وار نہیں ہے، شہادتوں کا یہ سرخ راستہ پوری تاریخ انسانی میں ایک درخشندہ باب جاری ہے اور جاری رہے گا، دشمن کی بھول ہے کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتوں سے یہ راستہ رک جائے گا۔

امریکا اسوقت پوری دنیا میں نا امنی اور دہشتگردی کا ذمہ دار ہے، خاص طور پر اسلامی دنیا میں اس وقت اس کے فتنے اور سازشیں عروج پر ہیں۔ ان شاء اللہ ان کے ظلم و ستم کا انجام اور زوال نزدیک ہے۔ ان شہداء عزیز کا مقدس خون امت میں مزید جوش و خروش و بیداری کا اور ظالموں کی نابود کا سبب بنے گا، جیسے داعش کے فتنے کو شکست ہوئی ہے، اسی طرح داعش کے سرپرست آمریکا کو ہر میدان میں ذلت آمیز شکست ہوگی۔ اصغریہ کے تمام اداروں کے ذمہ داران کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتیں مظلومینِ جھان کی حمایت میں مزید تیزی اور مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔

خداوند متعال بحق محمد و آل محمد حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی مھندس، انکے رفقاء اور تمام شھدائے اسلام کو شھدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔/۹۸۸/ن

فرزندان اسلام قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کا مقدس خون امت کی بیداری کا سبب اور امریکہ و اسرائیل کو نابود کر دے گا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬