06 May 2020 - 15:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442657
فونت
دھماکہ اسوقت ہوا جب موذن اذان فجر دے رہا تھا۔ قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ پاراچنار میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے، ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں موذن زخمی ہوگیا، جبکہ عمارت مکمل طور پر شہید ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ شورکی مسجد و امام بارگاہ میں ہوا ہے۔ دھماکے سے موذن شدید زخمی ہوگیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا، جب موذن اذان فجر دے رہا تھا۔

قبائلی عمائدین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاراچنار میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں