رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں کورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یکطرفہ پابندیوں کو، کہ جو کورونا سے نمٹنے کی راہ میں ممالک کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو کمزور کرتی ہیں، ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ کورونا وائرس ملکوں کی معاشی اور سماجی صورتحال پر منفی اثرڈال رہا ہے اور یکطرفہ پابندیاں بھی اس قسم کی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کورونا کی وجہ سے مغربی ایشیاء خاص طور سے شام اور یمن میں پیش آنے والے مسائل و مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شامی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اور یمن کی بندرگاہوں اور ایر پورٹ کے محاصرے نے اس قسم کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ یکطرفہ پابندیوں نے بیمارافراد کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ یہ پابندیاں غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی ہیں۔/۹۸۸/ن