04 July 2020 - 13:42
News ID: 443074
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(2)؛
سرزمین ھندوستان کے برجستہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین ظھور مولائی نے الشرق الاوسط نیوز پیپر کی جانب سے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توھین پر عکس العمل پیش کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ھندوستان کے برجستہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین ظھور مولائی نے سعودیہ عربیہ کے نیوز پیپر«الشرق الاوسط» کی جانب سے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توھین پر عکس العمل پیش کیا اور کہا: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توھین ایک نہایت پست عمل اور دینی و انسانی جرم ہے ۔

مکمل تحریر یہ ہے:

باسمہ تعالی

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم : وَ مَنِ احتَقَرَ صاحِبَ العِلمِ فَقَدِ احتَقَرَنی و مَنِ احتَقَرَنی فَهُوَ کافِر (ارشاد القلوب ص 165 باب 49)۔

سعودی عرب کے اخبار " الشرق الاوسط " کا عظیم دینی عالم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ الشریف کی اھانت کرنا، ایک نہایت پست عمل اور دینی و انسانی جرم ہے، جس کی ھم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اور سعودی حکومت سے یہ اپیل کرتے ھیں کہ وہ اس اخبار کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے کر اپنے " دینی و انسانی " فریضہ پر عمل کرے۔

ظھور مھدی مولائی
حوزہ علمیہ قم مقدس ایران
4جولائی 2020

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬