09 July 2020 - 01:07
News ID: 443114
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(15)؛
لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار 'الشرق الأوسط' نے مذہب حقہ کے مرجع عالیقدر سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے ایک توہین آمیز کارٹون کے ذریعہ پورے عالم انسانیت کو دلی ٹھیس پہونچائی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور، اعظم‌گڑھ، یوپی، انڈیا نے اپنے پیغام میں لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار کے ذریعہ مذہب حقہ کے مرجع عالیقدر سید علی سیستانی حفظہ اللہ کی توہین پر کہا: الشرق الأوسط نے توہین آمیز کارٹون کے ذریعہ پورے عالم انسانیت کو دلی ٹھیس پہونچائی ہے۔

اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

آج امت مسلمہ جس حساس دور سے گزر رہی ہے، اس میں ہر بابصیرت شخص اپنے تئیں ایک دوسرے کو جوڑنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے۔ اہل تشیع کے بزرگ علما نے ہر موڑ پر اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اب چاہے فلسطین کا مسئلہ ہو یا یمن کے مظلوم عوام کا۔ ہمارے نزدیک اہل سنت کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے۔ اتحاد ہمارا شیوہ رہا ہے لیکن جناب شیخ کو کون سمجھائے کہ اللہ نے اسلام دشمن عناصر کے اشاروں پر چلنے سے منع کیا ہے۔

لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار 'الشرق الأوسط' نے مذہب حقہ کے مرجع عالیقدر سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے ایک توہین آمیز کارٹون کے ذریعہ پورے عالم انسانیت کو دلی ٹھیس پہونچائی ہے۔
یوں تو خادم حرمین (پڑھیے خائن حرمین) نے ہمیشہ سے صرف اپنے *حرم* کی حفاظت کی ہے۔ آقا کا اشارہ ملتے ہی آواز حق بلند کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیتے ہیں۔ وہاں تو اب محبان اہل بیت علیہم السلام کا قتل عام ہوتا جارہا ہے۔ اسی لیے اللہ نے بارہا فرمایا ہے کہ قرآن کو سمجھ کے پڑھو لیکن خواہشات کے تابع کب الہی فرمان کا اتباع کرتے ہیں۔

ہم ایسے ہر عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں جس سے ہمارے شیرازہ اتحاد پر فرق آتا ہے اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ قابل اصلاح کو راہ راست پر لگا دے ورنہ انھیں انھی کی حالت پر چھوڑدے۔

والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ
مبارکپور، اعظم‌گڑھ،یوپی، انڈیا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬