19 July 2020 - 23:44
News ID: 443218
فونت
یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹین گریفتھس کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں ناکام قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹین گریفتھس کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں ناکام قرار دیا۔

تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ مارٹن گریفتھس اپنی گفتگو میں جس طریقۂ کار کی بات کرتے ہیں وہ غلط ہے۔

البخیتی نے کہا کہ مذاکرات، یمن میں متصادم فریقوں کے درمیان ہونا چاہئیں نہ کہ یمن کی مفرور و مستعفی حکومت کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی لحاظ سے بھی یہ مذاکرات ایک فریق کی حیثیت سے یمنیوں اور دوسرے فریق اور پڑوسی ممالک کی حیثیت سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

محمد البخیتی نے سعودی اتحاد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایتیں یمن میں جنگ جاری رہنے کا باعث ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬