01 August 2020 - 12:27
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443335
فونت
اس سال کچھ خوش نصیب بندے تھے جنہیں عالمی وبا کے باوجود حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر حج کا ماحول نہ بن سکا اور سرزمین حجاز سے باہر رہائش پذیر فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہیں ہو پایا۔ مگر اس درمیان کچھ خوش نصیب بندے تھے جنہیں وبا کے باوجود حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

اس سال صرف سرزمین حجاز میں رہائش پذیر فرزندان اسلام حج پر مشرف ہو سکے ہیں جن میں ایک سو ساٹھ ممالک کے غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ تمام مناسک حج سماجی فاصلے اور طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے انجام پا رہے ہیں۔

اس سال تمام مناسک حج سماجی فاصلے کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ نماز ہو یا طواف، وقوف ہو یا رمی جمرات، دعا و مناجات ہو یا میدان عرفات، حلق و تقصیر ہو یا قربانی، سبھی مناسک اور سبھی مقامات میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس سال بندگان خدا کے لئے شانے سے شانہ اور قدم سے قدم ملا کر مناسک حج کی انجام دہی ممکن نہ ہو سکی۔ /۹۸۸/ن

تصویروں کیلئے نیچے دیئے گئے لینک پر کلک کریں
https://ur.rasanews.ir/301rKa

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں