03 August 2020 - 15:34
News ID: 443352
فونت
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی ایوان وزیراعلی سے گورنر ہاوس تک نکالی جائے گی، احتجاجی ریلی کی قیادت وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کریں گے۔ شرکاء کالی پٹیاں باندھ کر ریلی میں شریک ہونگے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے پر پنجاب حکومت نے 5 اگست کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور میں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی ایوان وزیراعلی سے گورنر ہاوس تک نکالی جائے گی، احتجاجی ریلی کی قیادت وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کریں گے۔

شرکاء کالی پٹیاں باندھ کر ریلی میں شریک ہونگے۔ مال روڈ پر ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شرکت کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ریلی کورونا ایس و پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نکالی جائے گی۔  /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬