23 August 2020 - 23:05
News ID: 443541
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
آیت الله مصباح یزدی نے زیارت کی اہمیت اور اس سلسلہ میں تاکیدات کا راز انسانی تکامل اور خداوند عالم سے تقرب جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی زیارات کو خالق حقیقی سے رابطے کے لئے مقدمہ جانا ہے اور بیان کیا : وہ اعمال جیسے اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اطاعت و عبادت کے عنوان سے انجام دیا جا رہا ہو تو یہ خداوند عالم سے قریب ہونے کا سبب ہوتا ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ پیغمبر اکرم (ص) و اهل بیت (ع) کی حقیقی پہچان ان کی روحانی و نورانی پہچان ہے بیان کیا : جتنا بھی ان کی روحانی مقام سے رابطے میں اضافہ ہوگا اسی مطابق انسان کے وجودی کمال میں ترقی  پائی جائے گی ۔

انہوں نے دینی متون میں زیارت کی اہمیت کی زیادہ تاکید ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زیارت ایک آسان راستہ ہے کمال کی منزل طے کرنے کے لئے ، الہی ثواب حاصل کرنے کے لئے اور خداوند عالم کی حقیقی تقرب کا راستہ ہے ۔

امام خمینی رہ تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ شیعہ علماوں نے کئی برسوں سے مسلسل زیارت کے سلسلہ میں تاکید کی ہے بیان کیا : بعض مراجع تقلید کی طرف سے زیارات عاشورہ پڑھنے کی پابندی کی وجہ ان کے اپنے تجربات و حصول برکات ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے زیارت کی اہمیت اور اس سلسلہ میں تاکیدات کا راز انسانی تکامل اور خداوند عالم سے تقرب جانا ہے اور وضاحت کی : علمی و تحقیقی میدان میں کافی کوشش کرنے کے با وجود علماء اسلام کی نگاہ میں اہل بیت علیہم السلام کی زیارت اور ان سے توسل، عظیم و عالی مقام کا حامل ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬