04 September 2020 - 18:30
News ID: 443632
فونت
ایران نے فرانسیسی میگزین کے ذریعے حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورزٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچتی ہے اور پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں توہین کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا آزادی اظہار رائے کا مصداق نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا ایسا اتفاق نہیں کہ فرانس کی مذکورہ میگزین چارلی ہیبڈو نے اس قسم کا توہین آمیز اقدام کیا ہے، بلکہ اُس نے 2015ء میں بھی سرکار رسالتمآب (ص) کے سلسلے میں گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی فرانسیسی میگزین کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔/۹۸۸/ن

حضرت رسالتمآب (ص) کی اہانت پر ایران کا سخت رد عمل

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬