رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب و افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ سے تاکید کی: فلسطین سمیت دنیائے عرب کے دوسرے مسائل پر توجہ دے کر ان مسائل کے حل کی کوشش کرے ۔
حسین امیر عبد اللہیان نے مسجدالاقصی پر صہیونی فوجیوں کے حملے اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عرب لیگ اگر شامی میں عوام کی منشاء کے خلاف سوریہ میں اقدام کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے مسائل پر توجہ دیتا تو آج دنیائے عرب کی صورتحال بہت بہتر ہوتی۔
انہوں نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت کو معطل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے توقع ظاھر کی : عرب لیگ دنیائے عرب کے مسائل کے حل کے لئے اقدام کرے گی ۔
حسین امیر عبداللہیان نے شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی طریقہ کار اپنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : شام کے خلاف دہشتگردانہ جنگ کی شکست یقینی ہے۔