‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2013 - 15:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5386
فونت
حجت الاسلام ہاشم موسوی:
رسا نیوزایجنسی - ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام ہاشم موسوی نے محمد رضا کی کامیابی کو ملت تشیع کی کوئٹہ کی شہداء کے مقدس لہو سے وفاداری کا ثبوت جانا ۔
ھاشم موسوي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ پاکستان کے مرکزی رہنماء حجت الاسلام ہاشم موسوی نے اپنے ارسال کردہ بیان میں تاکید کی : محترم محمد رضا کی کامیابی کا دوسرا مرحلہ ابھی باقی ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا منتخب شدہ رکن صوبائی اسمبلی خدا کی رضا کی خاطر قوم کی بھرپور خدمت کرسکے۔


حجت الاسلام ہاشم موسوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایم ڈبلیو ایم کا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے تاکید کی:  ملت جعفریہ کے شہداء کے خون سے یہ بیداری حاصل ہوئی اور قوم نے اپنا صحیح راستہ پا کر شہداء کے مقدس لہو سے وفاداری کا ثبوت پیش کیا۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مختلف وجوہات کے باوجود لوگوں کا کثیر تعداد میں انتخابات میں شرکت کرنا اور مجلس وحدت مسلمین کی حوصلہ افزائی قوم کے باطنی ایمان کا نتیجہ ہے کہا: البتہ ایم ڈبلیو ایم کے نزدیک کامیابی کے دو مرحلے ہیں، پہلا مرحلہ حاصل ہوگیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار سید محمد رضا نے کوئٹہ میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کئے مگر دوسرا مرحلہ ابھی باقی ہے اور وہ یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا منتخب شدہ رکن صوبائی اسمبلی خدا کی رضا کی خاطر قوم کی بھرپور خدمت کرسکے اور مذہب کے مقدس عنوان کا بھرم رکھ سکے۔


ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے مرکزی رہنماء نے یہ بتاتے ہوئے کہ سید محمد رضا کی شخصیت ان تمام صفات کی حامل ہے جنکے ذریعے قوم کی بھرپور خدمت ہوسکتی ہے کہا: انتخابات جمہوریت کا ایک حصہ بلکہ اسکا ایک اہم رکن ہے، انتخابات کو انتخابات تک محدود رکھا جانا چاہئے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انتخابی سیاست کے دوران پیدا شدہ ناراضگیوں کو انتخابات کے خاتمے کے ساتھ ہی دفنا دینا چاہئے اور پوری قوم خصوصاً نامزد امیدواروں کے درمیان محبت اور اخوت کے جذبات کو سرد مہری کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہا: معاشرے میں ٹکراؤ اور تنازعہ کی فضاء معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کرسکتی ہے، مجلس وحدت مسلمین پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خیر سگالی جذبات سے بڑھ کر برادارنہ انداز میں مل کر رہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬