‫‫کیٹیگری‬ :
27 June 2013 - 20:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5589
فونت
آیت الله سبحانی نے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سبحانی نے اپنے ایک پیغام میں مصر کے شیعوں کے قتل پر تعزیت پیش کرتے ہوئے علمائے الازھر اور مصر کی عوام سے اپیل ہے کہ تکفیری فتنہ پرور جو اسلامی و عربی دنیا میں فساد و اختلاف پھیلانے میں مشغول ہیں ان کا مقابلہ کریں ۔
آيت الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں مصر کے سلفی وہابیوں کے ذریعہ مصر کے شیعہ رہنما شیخ حسن شحاتہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر شدید مذمت کی ہے ۔

اس بیانیہ میں بیان ہوا ہے : استاد فاضل اور بزرگ مجاہد شیخ حسن شحاتہ اور ان کے ساتہ اہل بیت (ع)  کے ماننے والے ان کے تین ساتھیوں کی مصر میں شہادت تکفیری گروہ کے ذریعہ ہونے کی خبر نہایت افسوسناک ہے جن تکفیری گروہ کا تعلق شیطان بزرگ امریکا اور صہیونی حکومت سے ہے جن کا مقصد اسلامی قوم کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور فتنہ پھیلانا ہے اور اس طرح سے اسلامی معاشرے میں افرا تفری اور تباہی پھیلتا ہے ۔
 
حضرت آیت الله سبحانی نے وضاحت کی : اس دردناک حادثہ پر امام زمانہ (عج) کی خدمت تعزیت پیش کرتا ہوں اور اسلامی دنیا کے علماء خاص کر الازھر کے اساتذہ اور مصر کی شریف قوم سے اپیل ہے کہ یہ سلفی و وہابی گروہ اسلامی و عربی دنیا میں اختلاف و فتنہ پھیلانے کی کوشش میں ہے جس کا مقابلہ کریں اور ان کے اس خبیث سازش جس میں اسلام حنیف اور اسلامی و انسانی اقدار و سلامتی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ناکام بنائیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬