حجت الاسلام ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پاکستان میڈیا سے گفتگو میں تاکید کی: عوام کو اپنے دفاع کیلئے آمادہ کرنا ھماری مجبوری ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے جیو نیوز اور اے آر وائی نیوز کے پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردی میں ملوث خلیجی ممالک کے خلاف سکیورٹی اداروں سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں کیوں کہ یہ دہشت گردی ہے کہا: خلیجی ممالک کا ان واقعات میں ہاتھ ہو تو بھی پاکستان خود اپنا دفاع کرے۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ سنی پاکستان کے گلی گوچوں میں پرامن طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں کہا: کوئٹہ میں ہونے والا واقعہ پشاور اور وزیرستان میں ہونے والے واقعات ہی کی کڑی ہے۔ ہم اسے فرقہ واریت نہیں سمجھتے۔ پوری قوم دہشت گردی کے واقعات پر افسردہ اور غمگین ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے