‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2013 - 18:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5953
فونت
آیت ‌الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ آئمہ کی اولاد نے ہماری ملک کے فضا کو منور کر رکھا ہے بیان کیا : انبیا و اولیای الهی کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔
آيت ‌الله سبحاني


حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے امام ‌زاده سید علی (ع) کی ثقافتی و تعلیمی بخش کے افتتاحی تقریب کے درمیان رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں اس اشارہ کے ساتہ کہ آئمہ کی اولاد نے ہماری ملک کے فضا کو منور کر رکھا ہے بیان کیا : انبیا و اولیای الهی کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : مسلمانوں کی ذمہ داری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام اور ان سے محبت کرنا ہے اور قرآن مجید کی آیات بھی اس امر کو بیان کر رہی ہے کہ  پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور رسول خدا اسلام کی بنیادوں میں سے ایک بنیاد ہیں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتہ کہ جب تک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ تھے اس وقت خود ان کا احترام واجب تھا اظہار کیا : حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وفات کے بعد ان کے آثار اور ان کی قبر کا احترام ، ان کے اولاد کی قبر کا احترام اور ان کی قبر و ان کے آثار و ان کی اولا کے آثار کو زندہ رکھنے والوں کا احترام واجب ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار اور ان کی اولاد اور ان کے آثار کا احترام خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احترام ہے بیان کیا : اس کے علاوہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آثار کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔

انہوں نے اس طرح کی ثقافتی بخش کا وجود بہت ہی ضروری جانا ہے اور وضاحت کی : اس طرح کے ادارہ اسلام کی تبلیغ میں مدد کرتے ہیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬