28 October 2013 - 14:41
News ID: 6080
فونت
حجت الاسلام صادق تقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام صادق تقوی نے لبیک یا خامنہ ای کو نظام ولایت کا حصہ بتاتے ہوئے کہا: ہم دشمن کی سازشوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔
حجت الاسلام صادق تقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام صادق تقوی نے نشتر پارک میں عظمت ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مسلمانوں کو آمری سازشوں کے مقابل اتحاد کی دعوت دی ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ولائی ہیں اور دشمن کی سازششوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان سازشوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں کہا: ہمیں غدیری پیغام کی طرف لوٹنا ہوگا جو اسلام اور مسلمین کی بقا کا ضامن ہے  ۔


حجت الاسلام صادق تقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ دس ہجری کو غدیر خم سے چلنے والا اجتماع آج نشترپارک پہنچا ہے جو تا قیامت جاری رہے گا کہا: جیسے لبیک یارسول (ص) نظام ولایت کا اقرار ہے، اسی طرح لبیک خامنہ ای بھی نظام ولایت کا حصہ ہے ۔


 انہوں ںے اس غدیری اجتماع کا مقصد اپنے وجود کا اظہار کرنا ہے کہا: دشمن کی کوشش کی ہے کہ غدیری روح کو کمزور کیا جائے، لیکن ہمیں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ولائی ہیں اور دشمن کی سازششوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان سازششوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔


سرزمین پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود آج بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جو سندھ حکومت اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے کہا: اتنے مظالم اٹھانے کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور آج بھی ہم اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: ریاستی ادارے طالبان اور وطن دشمنوں سے مذاکرات کے بجائے قانون کی پاسبانی اور قوم کے لئے امنیت فراہم کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬