رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پشاور تبلیغی جماعت کے مرکز پر ہونیوالے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ۔
انہوں ںے ملک میں شھریوں کی جان غیرمحفوظ بتاتے ہوئے کہا: انسانیت، اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
حجت الاسلام واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک میں عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانیوالوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے کہا: حکومت دہشت گردی کے واقعات کی اعلیٰ سطحی شفاف انکوائری کرائے۔
انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں متعد افراد کے زخمی اور جاں بحق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ ہمدردی کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ عبادت گاہیں جائے امن ہیں مگر افسوس انسانیت کے دشمنوں سے یہ بھی محفوظ نہیں ہیں کہا: ملک میں علماء کرام، نمازیوں، مسافروں، وکلاء، صحافیو ں اور طالب علموں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں اسے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالتے ہیں ۔
انہوں نے اس گھنائونی سازش میں ملوث انسانیت، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جارہاہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے اخر میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل نیز زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔