رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری سبطین عباس نے اپنے ارسال کردہ بیان میں تاکید کی : شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ڈویژنل اور یونٹس سطح پر تعزیتی اجتماعات، سیمنارز اور کانفرسز کا انعقاد کیا جائیگا اور شھید کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے علماء کرام اور جے ایس او کے عہدیداران، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے لازوال خدمات اور انکے تنظیمی کردار پر روشنی ڈالیں گے کہا: آئی ایس او پاکستان، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان جائے شہادت پر چراغاں کرے گی ۔
دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اسی مناسبت سے المصطفٰی ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اجلاس کے اختتام پر آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا : 7 مارچ کو بانیِ آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی جائے شہادت یتیم خانہ چوک میں 7 مارچ رات کو چراغ روشن کر کے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا اور اس موقع پر شہید ڈاکٹر سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے تعلیمی اداروں کے طلبہ، ڈاکٹرز، علماء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کرینگے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سال شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پر سابقین آئی ایس او کو فعال کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس بھی ہو گا کہا: افکارِ شہید سیمینار اور مجلس تکریم وَ تعظیم مرقد شہید ڈاکٹر بمقام علی رضا آباد رائیونڈ روڈ ہونگے۔
اطہر عمران نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ طلبہ کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کیلئے اپریل میں طلوعِ فجر تعلیمی کنونشن منعقد ہوگا کہا: اس کنونشن میں ملک اور بیرون ملک کے تعلیمی ماہرین، طلبہ سے خطاب کرینگے اور تعلیمی اور پروفیشنل میدان میں پیش آنیوالی مشکلات اور ان کا حل بتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: اس تعلیمی کنونشن میں مقابلہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے آفیسرز بھی طلبہ کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں سفیر انقلاب سیمینار 3 مارچ کو منعقد ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا: اس سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی اور احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے۔