‫‫کیٹیگری‬ :
13 September 2014 - 16:05
News ID: 7250
فونت
آیت ‌الله موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ خطبہ جمعہ میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آزادی و جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے نعرے امریکہ اور مغربی طاقتوں کی رسوائی کا سبب ہے کہا: ایران غالب اور امریکہ مغلوب ہے ۔
آيت اللہ موحدي کرماني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ھفتہ ایران کے دار الحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سیکڑوں مومنین نے شرکت کی ۔


انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم سے خطاب میں کہا : امریکہ کے بارے میں غور وفکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمن ہے اور دشمن سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا : مذاکراتی ٹیم، ریڈلائنوں کا خیال رکھے کیوں کہ اس صورت میں یقینا اسے رہبر انقلاب اسلامی اورعوام کی حمایت حاصل ہوگی۔ 


انہوں نے حال ہی میں مجلس خبرگان کی رہبرانقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : تسلط پسند عالمی نظام کا زوال قریب آرہا ہے۔


تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران غالب ہے اور امریکہ مغلوب ہے کہا: مغرب بالخصوص امریکہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے جھوٹے نعرے لگا کر خود کو رسوا کررہا ہے ۔


انہوں نے جاپان پر امریکہ کے ایٹمی حملوں اور گوانتانامو جیل اور ابوغریب جیل میں امریکہ کی رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ خود مختار حکومتوں کے خلاف فوجی بغاوتیں کرواتا ہے اور اس نے دوسری جنگ عظیم سے لے کر آج تک پچاس حکومتیں سرنگوں کی ہیں۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ طاقت کا استعمال، قوموں اور تسلط پسندی کی مخالف حکومتوں پر پابندیاں لگانا نیز دہشتگردی کی حمایت، عراق، افغانستان پر لشکرکشی اور پاکستان پر ڈرون حملے ایسے مسائل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ تسلط پسند نظام کا زوال قریب آرہا ہے کہا:  ثبوت وشواہد کے مطابق امریکہ اور اس کے پٹھو ملکوں نے القاعدہ اور داعش کو جنم دیا ہے مگر ان کی حمایت کی مگر اب خاص مقصد کے تحت انہیں کے خلاف بر سرپیکار ہونے کی خبریں نشر کر رہے ہیں ۔


انہوں نے دوہزار چھے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت میں حزب اللہ لبنان کی شاندار فتح، دوہزار آٹھ میں بائیس روزہ جارحیت ، نیز حالیہ پچاس روزہ جارحیت میں غزہ کے عوام کی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی ان کامیابیوں سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب اور صیہونی حکومت اب کھوکھلے ہوچکے ہیں اور اسلام نظام پائدار اور مستحکم ہے۔   
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬