رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے ذمہ دار حضرت آیت الله حسین مظاهری نے شعبہ نشریات و طباعت میں ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے نائب وزیر حسین انتظامی سے ہونے والی ملاقات میں عوامی علم و فہم، معنوی و اخلاقی ارتقاء، انسانی فضائل و کمالات میں اضافہ پر تاکید کی ۔
حضرت آیت الله مظاهری نے اس ملاقات میں شعبہ نشریات و طباعت کی معاشرہ میں اہمیت اور حساسیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: میڈیا آئین و قوانین کی مراعات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے علم و فہم ، ان کی معنوی ترقی ، اخلاقیات پر خاص توجہ اور انسانی کمالات و فضائل کے اضافہ میں اہم کردار ادا کرے ۔
انہوں نے رسالوں ، پیپرس اور سوشل میں میڈیا میں بعض گناہوں کی ترویج پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: آج جھوٹ ، تہمت ، پروپگنڈہ ، آبروریزی اور غیر اخلاقی چال بازیاں و سیاست بازی کا میڈیا میں بول بالا ہوچکا ، اسلامی جمھوریہ ایران کے حکمرانوں اور ذمہ داروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سلسلہ میں موثر اقدام کریں ۔
حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: رسالوں اور پیپرس میں چھپنے والے مطالب علمی ، ثقافتی ، دینی و مذھبی اور سیاسی و سماجی حوالہ سے عوام کے لئے مفید ہونے چاہیں تاکہ لوگوں کی معلومات میں اضافہ کا سبب بنیں ۔
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ اصفھان کے ذمہ دار حضرت آیت الله حسین مظاهری سے ہونے والی اس ملاقات میں شعبہ نشریات و طباعت میں ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے نائب وزیر حسین انتظامی نے بھی اس ادارہ کی مختصر رپورٹ پیش کی اور مذھبی میدانوں میں انجام پانے والی سرگرمیوں سے آپ کو اگاہ کیا ۔