‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2014 - 12:54
News ID: 7618
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے بیان کیا : خداوند عالم فرماتا ہے اگر میرا بندہ دنیا کے جادو میں گرفتار عالم سے مرتب رہے گا تو میری محبت کے راہ سے دور ہو جائے گا اور ایسے عالم راہزن ہیں جو حق تلاش کرنے والے بندوں کے راستے روک دیتے ہیں ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں معصومین علیہم السلام کے کلام میں علم کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسن عسکری (ع) امام صادق (ع) سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں : علماء دین دین کے محافظ اور انحرافی حملہ کے مقابلہ میں مضبوط و مستحکم دیوار ہیں ۔ 

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے علم میں نیت کے مسئلہ کی طرف توجہ کرتے ہوئے اظہار کیا : حصول علم کی اہمیت و قدردانی نیت پر منحصر ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ صداقت و سچ گوئی کے سلسلہ میں اسلام کی طرف سے تاکید کی گئی ہے وضاحت کیا : حالانکہ اسی سچائی کی بعض مواقع پر ممانعت کی گئی ہے جیسے کہ کسی مومن کا جان خطرے میں ہے اور اس کا نجات سوائے جھوٹ بولنے کے ممکن نہیں ہے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے حصول علم و تعلیم کی طرف طلاب کی خاص توجہ کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور وضاحت کی : طلاب تبلیغ دین کے سلسلہ میں بھی خاص توجہ دیں لیکن جان لیں کہ تحصیل علم کے زمانہ میں علم تبیغ پر افضل ہے ؛ کیونکہ علم کے حصول کے وقت کا کوئی متبادل نہیں ہے وہ وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے بولنے میں احتیاط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کتاب ثواب الاعمال میں شیخ صدوق نے امام صادق (ع) سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا ہے : اگر کوئی شخص کچھ بیان کرتا ہے جو دوسروں کے ہدایت کا سبب ہوتا ہے تو قیامت کے روز تک جس نے بھی اس سخن سے استفادہ کیا ہے اس شخص کے لئے اس کا ثواب لکھاتا رہتا ہے اور اگر کوئی سخن یا کوئی کتبی مطالب کسی کے گمراہی کا سبب ہوتا ہے تو جتنا بھی اس شخص کے لئے گناہ لکھا جائے گا وہ اس سخن و کتبی مطالب بیان کرنے والے کے نامہ اعمال میں شامل ہوتا جائے گا ۔

آیت الله مصباح یزدی نے بعض علماء کی دنیا طلبی جن کو روایتوں میں چور و زاہزن سے تعبیر کیا گیا ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم فرماتا ہے اگر میرا بندہ دنیا کے جادو میں گرفتار عالم سے مرتب رہے گا تو میری محبت کے راہ سے دور ہو جائے گا اور ایسے عالم راہزن ہیں جو حق تلاش کرنے والے بندوں کے راستے روک دیتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے بیان کیا : جو لوگ دنیا کے جادو میں گرفتار علماء سے رابطہ رکھتے ہیں ان کا انجام یہ ہوتا ہے کہ عبادت کی میٹھاس ان سے چھین لی جاتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬