15 September 2013 - 16:45
News ID: 5931
فونت
الوفاق تنظیم کے جنرل سیکریٹری :
رسا نیوز ایجنسی ـ الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : بحرینی قوم عوامی و آزاد حکومت چاہتی ہے ۔
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے اس ملک کی عوام کے لئے آزادی کی تاکید کرتے ہوئے کہا : بحرینی عوام آزادی چاہتی ہے مجھے یقین ہے کہ بحرین کی اکثر عوام آل خلیفہ حکومت سے ناراض ہے اور ان کی برکناری چاہتی ہے ۔

بحرین کے اس عالم دین نے بیان کیا : یہ انقلابی قوم ایسی حکومت بحال کرنا چاہتی ہے جو ان کے ووٹ کے ذریعہ برسر اقتدار آئے ۔ ایک عوامی حکومت جو کہ عوام کی خواہشات پر توجہ کرے اور عوامی ارادہ کے مطابق ہو ۔

الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری نے بحرین کی مظلوم عوام پر آل خلیفہ کی طرف سے ہو رہے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل خلیفہ حکومت نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر ناوی بیلاوی کے تاکیدات کی طرف ذرہ برابر بھی توجہ نہیں دی اور اسی طرح جینوا میں حالیہ ۴۷ ممالک کے بیانات پر بھی توجہ نہیں کر رہی ہے اور اپنے ظلم کو جاری کر رکھا ہے اس طرح کی برسر اقتدار حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی بے توجہی اس ملک کی حکومت کی حقیقت و اصلیت کو بیان کر رہی ہے ۔

قابل بیان ہے کہ کچہ روز پہلے ۴۷ ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں بحرین میں ہو رہے انسانی حقوق کی پائمالی کی مذمت کی ہے اور موجودہ برسر اقردار حکومت سے عالمی انسانی حقوق قانون پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬