‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2014 - 17:54
News ID: 6932
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌ الله علوی ‌گرگانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان ، ماہ اخلاص و طھارت ہے کہا : ماہ مبارک رمضان، توبہ اور حصول معرفت الھی کا بہترین موقع ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی نے آج ایرانی پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات میں ماہ مبارک رمضان کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسلام میں کسی عنوان کو مختلف و متعدد اسماء کا حامل ہونا اس کی عظمت و بزرگی کا بیانگر ہے ۔


انہوں ںے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان ، ماہ اخلاص و طھارت ہے کہا: اس باعظمت و فضیلت مہینہ کے لئے سبھی خود کو آمادہ و آراستہ کریں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال اپنے بندوں کے تمام گناہوں سے آگاہ ہے کہا: ماہ مبارک رمضان، توبہ اور حصول معرفت الھی کا بہترین موقع ہے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی ‌گرگانی نے انسان کی حیات میں امید کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ترقی اور بالندگی کی راہ میں انسان امید کے ذریعہ اپنی منزل مقصود تک پہونچتا ہے ۔


انہوں نے اعمال میں اخلاص اور نیت میں خلوص پائے جانے کی تاکید کی اور کہا: سچے اعمال کے لئے خداوند متعال نے فراوان اجر و نعمت قرار دیا ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے فلسفہ بعثت انبیاء الھی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسانوں کی ہدایت اور راہنمائی انبیاء الھی کا خاصہ ہے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی ‌گرگانی نے رحمت الھی کو ہمہ گیر اور سبھی کے شامل حال جانا اور کہا: خداوند متعال تمام بندوں کے حالات سے آگاہ ہے ، لھذا انسان کچھ اس طرح عمل کرے کہ مورد لطف و عنایت الھی قرار پائے ۔  


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اپنے اعمال کو خدا کی رضا کے لئے انجام دے کہا: دنیا و آخرت میں انسان کی سعادت اس کے سچے اور خالص عمل کی محتاج ہے ۔ 


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے ہدایت کی راہ میں مرسل آعظم محمد عربی (ص) کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام (ص) نے انسانوں کی ہدایت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی ۔


حضرت آیت ‌الله علوی ‌گرگانی نے تزکیہ نفس کی تاکید کی اور کہا: خدا پر توجہ اور الھی احکامات پر عمل انسان کو کامیاب و کامران کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬