‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2016 - 15:35
News ID: 8958
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصل ولایت فقیہ، امام زمان(عج) سے متعلق ہے کہا: ولایت فقیہ کی منزلت سے معاشرے کو آگاہ کیا جائے ، کیوں کہ بہت سارے افراد ولایت فقیہ کی منزلت سے آگاہ نہیں ہیں اور بعض افراد کے ذھن میں ولایت فقیہ کا غلط مفھوم ہے ۔
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشھور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج ظھر سے قبل قم پولیس کے اھلکاروں سے ملاقات میں سوره نساء کی 97 ویں ایت کی تفسیر کی اور کہا: خداوند متعال نے قرآن کریم میں انسانوں کی سعادت و نابودی کے اسباب اور عوامل بیان کئے ہیں ، اور اس نے قرآن کریم کے ساتھ کچھ افراد اس تفسیر کے لئے بھیجے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے سوره نساء میں فرمایا کہ « اعمال صالح انجام دینے والے سعادتمند ہیں » ایک ایسا عمل جو خدا اور عقلائے جامعہ کو مورد پسند ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشھور و معروف استاد نے کہا: اعمال صالح انجام دینے والے افراد دو طرح کے ہیں ، بعض نیک اعمال انجام دیتے ہیں مگر اس پر اعتقاد نہیں رکھتے ہیں بلکہ اتفاقا اسے انجام دیتے ہیں یا دوسروں کی نگاہ میں اچھا ہونے کے لئے اسے انجام دیتے ہیں ، اس طرح کے نمونے رسول اسلام (ص) کے زمانے میں بہت تھے ۔


انہوں نے مزید کہا: مگر بعض افراد نیک اعمال کو خلوص اور تہ دل سے انجام دیتے ہیں ، اور خدا کا اجر بھی انہیں افراد کو ملے گا جو اعتقاد و ایمان کے ساتھ نیک اعمال انجام دیتے ہیں ، معتقد افراد کو اجر دیا جائے ایک عقلی امر ہے کیوں کہ انسان بھی اسی کو اجر دیتا ہے جو اس کے لئے کام کرتے ہیں ۔


حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال سوئی کے برابر بھی کسی پر ظلم نہیں کرتا کہا: اگر انسان کے اعمال ایمان کی بنیاد پر ہوں تو خداوند متعال اسے مکمل اجر دے گا ، بلکہ اس سے زیادہ دے گا ، کیوں کہ خداوند متعال کریم ہے اور اس کا عمل کریمانہ ہے ۔


حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصل ولایت فقیہ، امام زمان(عج) سے متعلق ہے کہا: ولایت فقیہ کی منزلت سے معاشرے کو آگاہ کیا جائے ، کیوں کہ بہت سارے افراد ولایت فقیہ کی منزلت سے آگاہ نہیں ہیں اور بعض افراد کے ذھن میں ولایت فقیہ کا غلط مفھوم ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬