09 December 2017 - 11:24
News ID: 432170
فونت
غلام علی خوشرو :
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے فلسطین پرغاصبانہ قبضے کو علاقے کے تمام بحرانوں کا جڑقراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر در اصل غاصبانہ قبضے قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی ہے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امن کی ثقافت کے زیرعنوان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کے مسلمہ حق من جملہ بیت المقدس سے انکار کی ہر قسم کی کوشش سے  حالات کے خراب ہونے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، امریکہ اوراسرائیل کو اس قسم کے غیر قانونی اور غیر ذمہ  دارانہ اقدامات کے خطرناک نتائج کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔

غلام علی خوشرو نے مشرق وسطی میں ٹرمپ کی پالیسی کو منافقت پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے فلسطینیوں کے مسلمہ حقق سے چشم پوشی  کر کےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روزبیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت قراردیا جس پرعلاقائی اورعالمی سطح پر سخت ردعمل آیا اور ایران سمیت دنیا بھر میں اس کی مذمت کی گئی اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬