16 December 2017 - 15:42
News ID: 432285
فونت
ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں شہدائے میلاد مصطفیٰﷺ کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ۱۷ دسمبر کو عوام تحفظ بیت المقدس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو عوام تحفظ بیت المقدس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں، یہودونصاریٰ اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو ترک کر دیں، اقوام متحدہ امریکا کے خلاف کارروائی کرے، مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور دنیا کے امن کا مسئلہ ہے، امریکی صدر کے احمقانہ سوچ نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان سنی تحریک کی پُرامن تحفظ بیت المقدس ریلی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریگی، بیت المقدس عالم اسلام کیلئے سرخ لائن ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، امریکا کے اسلام دشمن فیصلے کے خلاف کراچی میں امریکی قونصلیٹ تک ریلی نکالیں گے، علماء و مشائخ، تاجر، طلبہ، عوام اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی این ٹی کالونی میں شہدائے میلاد مصطفیٰﷺ کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ یہودونصاریٰ کی اسلام دشمن پالیسیاں ان کیلئے عبرتناک ثابت ہونگی، شہدائے میلاد مصطفیٰﷺ نے دہشتگردوں اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ نشترپارک کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬