12 January 2018 - 20:01
News ID: 433615
فونت
زانستان ھالینڈ کی دو مسلمان فیملیز کو نا معلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں ۔
مسلمان

رسا نیوز ایجنسی کی روزنامه ڈیلی صباح سے رپورٹ کے مطابق، دو ترک نژاد مسلمان خاندانوں کے گھروں میں سرخ‌ روشنائی سے لکھے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں جبکہ انکے دروازوں اور کھڑکیوں پروال چاکنگ بھی کی گیی ہے۔

خطوط میں  «مسلمانوں مرجاو؛ اور اگر تم لوگ ایک بار مسجد گیے تو تمھاری زندگی ختم» جیسے جملے درج تھے۔

ھالینڈ پولیس کے ترجمان وینڈی باڈیواین (Wendy Boudewijn)، کا کہنا ہے: متاثرہ فیملیز کی شکایت پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں تاہم اب تک کسی نتیجے پر ہم نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ھالینڈ میں اسلامو فوبیا میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیم (FRA)  کے مطابق اکتوبر ۲۰۱۵  سے جولایی ۲۰۱۶ تک ۱۰۵۲۷ مسلم پناہ گزین یہاں آچکے ہیں اور انکے ساتھ متعصبانہ رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں نفرت انگیز جرایم میں کسقدر اضافہ ہوا ہے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬