30 June 2020 - 22:28
News ID: 443044
فونت
ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ملک نے کورونا ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے اور جلد ہی اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ملک نے کورونا ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے اور جلد ہی اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کا کہنا تھا کہ کورونا کی ایرانی ویکسین کا انیمل ٹرائل کامیاب رہا ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل عنقریب شروع کردیا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت نے ملک میں دواؤں اور میڈیکل آلات کی پیداوار میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی دوا‏ئيں اندرون ملک تیار نہ کی جارہی ہوں۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے ایران کو دواؤں اور دواؤں کے خام مال کی پیداوار کے لحاظ سے خطے کا سب سے طاقتور ملک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج ہم دواؤں کا خام مال برآمد کرنے والے ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے آغاز کے ساٹھ روز کے اندر اندر ایران اس موذی وائرس کے مقابلے کے لیے ضروری سیفٹی آلات اور وسائل برآمد کرنے والا ملک بن گیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬