رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنی ایک مشترکہ کاروائی میں درجنوں مسلح دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی فوجیوں نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے " ہیت سٹی" کے قریب واقع علاقے " البکر" میں تکفیری دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے کہ جس کے نتیجے میں داعش سے وابستہ کم از کم چالیس دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
داعشیوں نے " برافو" نامی فوجی چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش کی جسے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اپنی جانفشانی کے ذریعے ناکام بنادیا ہے۔
عراقی فوج کے ترجمان " یحیی رسول" نے یہ کہتے ہوئے کہ موصل کی آزادی کی کاروائی میں بیرونی افواج کو شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہا : داعش کے خلاف فوجی حملے کی منصوبہ بندی کا اختیار وزیراعظم "حیدرالعبادی" کو حاصل ہے۔
"یحیی رسول" نے کہا : دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں جو فورسز حصہ لے رہی ہیں ان میں، فوج، انسداد دہشت گردی فورس، وفاقی پولیس، اور' الحشد شعبی" سے موسوم عوامی رضاکار فورس کے دستے شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا: عراق میں موجود بیرونی افواج ، حکومت کی نگرانی میں مقامی افراد کو ٹریننگ دینے، ہتھیار فراہم کرنے اور ضروری اطلاعات کے تبادلے کے مشن پر ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۵۰