رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله شیخ بشیر نجفی نے کینیڈا، اٹلی، جرمن، هندوستان و پاکستان کے شیعوں سے ملاقات میں دنیا کی بحران اور مشکلات کا حل خداوند متعال کی جانب توجہ و تمائل جانا اور کہا: مومنین اپنے ھر دن کے اعمال اور کردار کا محاسبہ کریں اور رضایت پروردگار حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: حقیقی اسلام ، رسول اسلام (ص) اور ائمہ اطھار (ع) سے تمسک قرب الهی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا بہترین وسیلہ ہے ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عوامی فورس کے اھل کاروں اور کمانڈروں کے وفد سے ملاقات میں کہا: عوامی فورس نے اس جرائت و جاں فشانی کو مکتب امام حسین علیہ السلام سے لیا ہے ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا: عوامی فورس نے بہت سارے علاقوں کو داعش کے چنگل سے نجات دلا دیا ہے اس طرح کہ ان کی پہ درپہ اس پیروزی نے دنیا کو شگفت زده کردیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۶