19 October 2016 - 20:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423933
فونت
یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ساڑھے انّیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی سبا نیوز سے رپورٹ کے مطابق،یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں ایک کارروائی کر کے الطلعہ فوجی ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی پٹھو فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی فوجیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے واپس لینے کی کوشش بھی کی تاہم یمنی فوج نے سعودی فوج کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

اس کارروائی میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور انھیں خاصا مالی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب یمن کے صوبے صعدہ کے ایک علاقے میں سعودی عرب کے راکٹ حملے میں ایک یمنی بچہ زخمی ہو گیا۔ امریکی ساخت کے سعودی لڑاکا طیاروں نے بھی یمن کے مختلف صوبوں منجملہ عمران کے علاقے جبل المرحہ پر کئی بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ساڑھے انّیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

ٹیگس: یمن رسا حملہ
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬