21 October 2016 - 23:48
News ID: 423980
فونت
متحدہ طلباء محاذ پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ملک کی مشھور و معروف شخصیتوں نے شرکت کی ۔
سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ طلباء محاذ پاکستان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی شخصیات، صحافی حضرات اور ملک بھر کی طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور نے شرکت کی اور تقریر کی ۔

سیمینار سے متحدہ طلباء محاذ اور آئی ایس پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئر میر طاہر مسعود، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی، المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے رہنماء محمد حنظلہ، اسلامی جمیعت طلبہ کے رہنماء محمد عامر، مصطفوی اسٹودنٹس کے رہنما ضیاء الرحمن، اے ٹی آئی کے رہنماء بو علی، جمعیت طلبہ عربیہ کے رہنماء حافظ عبدالرحمن، معروف صحافی و تجزیہ نگار امیر عباس اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء حسن بنا سمیت دیگر مقررین نے سیمینار سے خطاب کیا۔

متحدہ طلباء محاذ پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا:  ہندو سامراج منظم سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرے۔

سرفراز نقوی نے کہا : پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا، تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ متحدہ طلبا محاذ کا یہ پروگرام آئی ایس او پاکستان نے کرایا ہے۔

اس سیمینار سے خطاب میں دیگر رہنماوں نے کہا: کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں دیرپا امن ناممکنات میں سے ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق عالم بشر کی دعویدار تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، ایک دن کشمیریوں کا بےگناہ خون بھارتی حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬