24 October 2016 - 12:22
News ID: 424029
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے شہر اراک میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون اصول کی حفاظت کے ساتھ ہونا چاہیے ۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے  شہر اراک میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون اصول کی حفاظت کے ساتھ ہونا چاہیے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دوسرے ملکوں کے ساتھ ایران کے بینکنگ تعلقات معمول پر لانے کو حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی سہ پہر ایران کے شہر اراک میں مرکزی صوبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حکومت کا ایک اہم ترین ہدف، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بینکنگ تعلقات کو معمول پر لانا ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کے لیے حالات مکمل طور پر آمادہ ہوں۔
 

صدر مملکت نے پابندیوں سے قبل ایران کی تیل کی پیداوار کی سطح تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے تیل کی قیمت کے سخت حالات میں تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک میں سے بہترین اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ امن و امان کی بہترین صورت حال، نوجوانوں کی استعداد و قابلیت، بے مثال جغرافیائی محل وقوع اور توانائی کے ذخائر اور معدنی ذخائر نے ایران کی اقتصادی ترقی و پیشرفت کے لیے تمام حالات فراہم کر دیے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح اتوار کی سہ پہر مرکزی صوبے کے علما اور ممتاز شخصیات اور دانشوروں سے بھی ملاقات کی۔

انھوں نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون اصول کی حفاظت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم کہتے ہیں ہمیں دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون کرنا چاہیے تو یہ دین، ثقافت، اخلاق اور ہمارے انقلاب کے اصولوں کے تحفظ کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون ملک کی ترقی کے لیے ہے اور ہمیں ٹیکنالوجی کو جدید بنانا چاہیے۔

انھوں نے ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  یورپیوں سے پیار نہیں ہوا تھا، ہم نے اقتصادی میدان کو کھولنے کے لیے جد و جہد کی کہ جو شرعی اور دینی فریضہ ہے۔

صدر مملکت نے صنعت و علم کے میدان میں مرکزی صوبے کے اہم اور اسٹریٹیجک مقام اور اس صوبے سے تعلق رکھنے والے امام خمینی (رح) جیسے عظیم قائد اور دیگر علما اور شخصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے ہمیں یہ اہم سبق سکھایا کہ کس طرح آہنی ارادے سے عظیم تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬