24 October 2016 - 22:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424042
فونت
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی:
ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر نے علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شرانگیزیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ۔
حجت الاسلام محمد حسین مسعودی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام محمد حسین مسعودی نے فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شرانگیزیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ۔

حجت الاسلام مسعودی نے کہا : بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شر انگیزیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، اس وقت پاکستانی قوم پوری طرح متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا : قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے اور ملک کی سلامتی، بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائیگی، بھارت یا افغانستان نے ملک کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا تو اسے کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے کیونکہ اس وقت بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اتر آئی ہے اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں، کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام سے خطے میں بد امنی کی فضاء قائم ہے جس کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے کردار ادا کرنا ہوگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬