
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے اس مرکز کے زیر اھتمام « اسلام دین صلح » کے عنوان سے منعقد ایک نشست میں کہا: اسلام ذبح ، قتل ، دھشت گردانہ کاروائی اور جنگ و جدال کے لئے نہیں آیا ، بلکہ اسلام دین محبت ، برادری اور دین صلح شمار کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ذبح و قتل و ناموس پر تجاوز کرنے والے ہر گز اسلام کے نمائندہ نہیں ہوسکتے بلکہ یہ عالمی سامراجیت غاصب صھیونیت اور امریکا کے نمائندہ ہیں ۔
سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے تاکید کی کہ امریکا اور غاصب صھیونیت مسلمانوں میں اختلاف کی بیج بونے اور مسلکی جنگ و اختلافات کو ہوا دینے میں کوشاں ہے ۔
شیخ القطان نے مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت با سعادت کے نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کیا اور اس امید کا اظھار کیا کہ یہ عید قومی حکومت کے تشکیل کا سبب بنے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۲