02 April 2017 - 14:25
News ID: 427247
فونت
الیکشن کمیشن:
ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار گیارہ اپریل سے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں۔
علی اصغر احمدی


رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ علی اصغر احمدی نے کہا ہے کہ بارہویں دور کے صدارتی انتخابات کے امیدوار گیارہ اپریل دو ہزار سترہ سے پانچ دنوں تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرا سکتے ہیں-

علی اصغر احمدی نے مزید کہا کہ شہری اور دیہی کونسلوں کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور اب تمام امیدواروں کے ریکارڈ تحقیقاتی کمیٹیوں کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں- ان تحقیقاتی کمیٹیوں کے پاس تحقیقات کے نتائج کے اعلان کے لئے دس روز کا وقت ہو گا-

ایران کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تحقیقاتی کمیٹیاں، تمام تحصیلوں اور اضلاع کو اپنے جوابات روانہ کر دیں گی تاکہ حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا سکے-

ایران کی شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات میں دو لاکھ ستّاسی ہزار چار سو پچیس امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرائے ہیں جو گذشتہ دور کے انتخابات کے مقابلے میں چودہ فیصد زیادہ ہیں-

ایران کے بارہویں دور کے صدارتی اور پانچویں دور کے شہری و دیہی کونسلوں کے انتخابات انیس مئی دو ہزار سترہ کو ہوں گے-/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬