26 April 2017 - 23:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427748
فونت
ثروت اعجاز قادری:
تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے وڈیو بیان میڈیا پر اپنے رد عمل سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کیلئے تحریک طالبان اور القائدہ کے دہشتگردوں کو استعمال کرتا ہے، یہ دہشتگرد اسلام کی غلط تشریح کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے دہشتگردی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے وڈیو ریکارڈ نے واضع کر دیا ہے کہ بھارت دہشتگردی کیلئے تحریک طالبان اور القائدہ کے دہشتگردوں کو استعمال کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کا وڈیو بیان میڈیا پر آنے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اسلام و ملک دشمن ہے، جو ایک طرف اسلام کی غلط تشریح کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے دہشتگردی کیلئے استعمال کرتے ہیں، تو دوسری طرف پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را اور بھارت کے اشاروں پر دہشتگردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو چہرہ عوام پر بے نقاب ہو چکا ہے، حکومت اسلام و ملک دشمن قوتوں سے انہی کی زبان میں بات کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگرد اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں اور ان کو فنڈنگ بھی اسلام و پاکستان دشمن قوتیں فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں رینجرز کی بروقت کارروائی سے کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردی کے خلاف وفاقی و سندھ حکومت کو اہم اقدامات اٹھانے ہونگے، دہشتگردوں کا شہروں میں داخلہ ہر حال میں روکنا ہوگا، اردو بازار میں دہشتگردوں کو رینجرز منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی، تو خدانخواستہ بڑا واقعہ رونما ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور عوام یعنی ہم سب نے جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی دہشتگردوں خلاف کامیاب کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬