۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، مولانا غلام عباس جوئیہ، آئی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کے رہنماء جمال زیدی اور اصغریہ علم و عمل تحریک (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سلمہ علی نے خطاب کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کر رہے تھے، ریلی میں معصوم بچوں، خواتین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی میں شریک بچوں اور خواتین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔
ریلی سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، مولانا غلام عباس جوئیہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے رہنماء جمال زیدی اور اصغریہ علم و عمل تحریک (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سلمہ علی نے خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے