20 May 2017 - 11:32
News ID: 428146
فونت
سوڈان کے صدر نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکی سعودی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
 عمر البشیر

خبر رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب، دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نسل پرست صدرٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خرطوم سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی اُس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر البشیر نے ذاتی وجوہات کے باعث سعودی عرب جانے سے معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان کے صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس سے قبل درپردہ امریکہ کی ہر سطح پر حمایت کر رہا تھا لیکن اب وہ کھل کر امریکی پالیسیوں کی حمایت کر رہا ہے جس کی تازہ مثال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬