22 July 2017 - 15:22
News ID: 429127
فونت
طاہر اشرفی:
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے علماء سے خطاب میں کہا : پاکستانی قوم کا فلسطین کے حوالہ سے واضح موقف ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فلسطین میں ہونیوالے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی پر پاکستانی حکومت کا موقف پاکستان قوم کے موقف کے برعکس ہے۔
مولانا طاہر اشرفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف پاکستانی حکومت سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان کی وزارت خارجہ کی مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی کیخلاف خاموشی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے،

نیتن یاھو اور مودی اتحاد کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر میں یوم آزادی الاقصیٰ پاکستانی قوم کا فلسطین اور القدس سے محبت کا اظہار ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں آج اسلامی دنیا میں پاکستان تنہاء ہوتا چلا جا رہا ہے، الاقصیٰ کی تالہ بندی پر پاکستانی حکومت کی خاموشی نیتن یاھو مودی اتحاد کی خاموش تائید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا فلسطین کے حوالہ سے واضح موقف ہے لیکن گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فلسطین میں ہونیوالے مظالم اور مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی پر پاکستانی حکومت کا موقف پاکستان قوم کے موقف کے برعکس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مسلم ممالک عملی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے اردن کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی ختم کروانے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز فوری طور پر عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں کا فلسطین کی صورتحال پر اجلاس بلائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬