28 July 2017 - 23:50
News ID: 429225
فونت
پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوٖئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا ہے جبکہ نیب کو ۲ ہفتوں کے اندر اندر نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
نواز شریف

رسا نیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سپریم کورٹ  نے پانامہ کرپشن  کیس کا فیصلہ سناتے ہوٖئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا ہے جبکہ نیب کو 2 ہفتوں کے اندر اندر نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل فیصلہ پڑھ کر سنایا جبکہ وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے پانچوں ججوں کا فیصلہ متفقہ ہے۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت بالخصوص سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ سپریم کورٹ کے اطراف پولیس اور ایف سی اہلکار جبکہ ریڈ زون کے اطراف میں رینجرز ، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬