رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد بن عبدالعزیز الصفیان نے کہا ہے کہ العوامیہ کے محلے المسورہ میں سبھی چار سو اٹھاسی مکانات کو منہدم کردیا گیا ہے۔
المسورہ محلے کے شیعہ مسلمان اپنے مکانات منہدم کردیئے جانے کے بعد دربدری کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
العوامیہ علاقے کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے انتہائی وسیع پیمانے پر شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔
سعودی عرب میں دس سے پندرہ فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں کی ہے جن میں زیادہ تر الشرقیہ کے علاقے میں رہتے ہیں۔
یہ علاقہ سعودی عرب کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنےوالا علاقہ شمار ہوتا ہے۔
اس علاقے کے باشندے حکومت کی ناانصافی اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دوہزار گیارہ سے پر امن تحریک چلارہے ہیں۔
اس علاقے کے شہری سبھی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ آزادی اظہار رائے کا بھی حق مانگ رہے ہیں۔
سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے باشندوں کا کہنا ہےکہ ان کےساتھ حکومت کا تفریق آمیز رویّہ ختم ہونا چاہیے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰