16 September 2017 - 14:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429972
فونت
ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان:
اجلاس میں سجاد خان نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کو پہنچے۔
 سجاد خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر، انجمن تاجران کینٹ، انجمن تاجران سٹی انصاف کیساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام اور تاجر ہمیشہ کی طرح پولیس کے ساتھ تعاون کرینگے۔

اس میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر سید ظاہر علی شاہ، سینئر نائب صدر سید اسد علی شاہ، دیگر ممبران انجمن تاجران کینٹ شرافت علی مبارک، مجیب الرحمٰن، تاجر انصاف کے صدر شاہد خان ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ، ڈی ایس پی سٹی ٹو جوہر شاہ خان اور دیگر مشران نے شرکت کی۔

ایس ایس پی آپریشن نے تاجر برادری اور ادارہ تبلیغ الاسلام کی تجاویز سنیں اور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کو پہنچے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬