18 September 2017 - 15:30
News ID: 429994
فونت
ایک طرف بحرینی عوام محرم الحرام کی تیاری میں مصروف ہیں اور امبارگاہوں اور گلی کوچوں کو حسینی پرچم سے مزین کر رہے ہیں تو دوسری جانب آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار مذہبی آزادی کا گلاگھونٹتے ہوئے حسینی پرچم اور عاشورائی علامتوں کو اکھاڑ کر پھینک رہے ہیں
بحرینی مظلوم عوام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  موصولہ رپورٹوں کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے بحرینی شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےالسنابس اور کرزکان سمیت بحرین کے بعض علاقوں سے محرم و عاشورہ کی مناسبت سے نصب احادیث و روایات اور حسینی پرچم کو اکھاڑ دیا۔

السنابس کے علاقے میں آل خلیفہ کے فوجیوں نے ان افراد کو بھی گرفتار کر لیا جو مجالس و عزاداری کے لئے عارضی امامبارگاہیں تیار اور خیمے نصب کر رہے تھے-

یہ پہلی بار نہیں ہے جب آل خلیفہ حکومت، محرم و عاشورا کی علامتوں کی توہین کر رہی ہے اور انھیں نشانہ بنا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے سخت پابندیوں اور سرکوبی کے باوجود بحرینی عوام نے بعض علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر آل خلیفہ کے ان جارحانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے اور بحرینی فوجیوں کو علم مبارک اور دیگر تبرکات کے قریب نہیں آنے دیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی جیل میں بھوک ہڑتال پر بیھٹے عالم دین ، مجید المشعل اور شیخ حسن عیسی کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے۔

بحرین کی سینٹرل جیل "جو" کے قیدی ، تشدد اور جیل کی نہایت ابتر صورت حال کے خلاف نو ستمبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے-

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی علماء، آل خلیفہ کے مظالم و جرائم پر احتجاج کرتے ہوئےگذشتہ نو دنوں سے غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

بحرینی علماء نےگذشتہ جمعرات کو ایک بیان میں بحرینی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی پائمردی کوسراہتے ہوئے عوام سے قیدیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے-

علماء سمیت قیدیوں پر فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے سبب، قیدیوں کی صورت حال نہایت تشویشناک ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬