29 September 2017 - 15:52
News ID: 430144
فونت
عراق:
عراق کے وزیراعظم نے صوبے کرکوک میں الحویجہ کی آزادی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ الحویجہ کی آزادی کے لئے دوسرے مرحلے کا آغاز تین طرف سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب لبنان کے المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ عراق میں الحویجہ کی آزادی کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل عراق کی فضائیہ نے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ادھر عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے الحویجہ میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بعض نئے علاقوں کو آزاد کرا لیاہے ۔الحویجہ کونسل کے رکن احمد خورشید نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے العباسی اور اس کے اطراف کے آٹھ علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے اور اس دوران  دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیاہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬