رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے ایام عاشورہ میں امن عامہ کے پیش نظر ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے شیعہ، سنی مکتبہ فکر کے شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا حکم جاری کیا ہے۔ ان میں سعید احمد کاظمی، سعید احمد پہلوان، اعجاز احمد صدیقی، رانا اللہ یار، عبدالقادر گھلو، ماسٹر ریاض احمد، منظور احمد مگسی، محمداکرم، فضل عباس، غضنفر عباس، حسن رضا، زمرد حسین، خضر عباس، عبدالخالق صدیقی، سجاد حسین شاہ، سید شوکت حسین اور مختیار حسین ثقفی کے نام شامل ہیں۔ جبکہ دیگر اضلاع کے 8 شعلہ بیان مقررین جن میں خادم حسین مظفرگڑھ، مولانا خادم حسین ڈھلوں خانیوال، علامہ ساجد علی نقوی راولپنڈی، محمد افضل خان ملتان، جعفر حسین جتوئی لاہور، محمد یوسف عرف ٹوکے والا لاہور، غلام مصطفی شاہ عرف ایٹم بم نوشہرہ بہاول پور، مولانا عالم طارق ساہیوال پر ایام عاشورہ میں ضلع لودھراں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے ایام عاشورہ میں 9 ویں اور 10ویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، مجالس اور جلوسوں کے آغاز اور اختتام کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰