03 November 2017 - 16:50
News ID: 431649
فونت
بیروت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے عالمی علماء یونین سے خطاب میں بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی علماء یونین سے خطاب میں بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی علماء یونین کا اجلاس اس بات کا مظءر ہے کہ فلسطین کا راہ حل سازشی مذاکرات کے ذریعہ نہیں بلکہ استقامت ، پائداری ، ثابت قدمی اور جہاد کے ذریعہ ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مطابق مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر مسلمانوں کی توجہ مبذول ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بیروت میں عالمی علماء یونین کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کو پیش کیا گیا اس اجلاس میں 80 ممالک کے 700 علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬