20 February 2018 - 12:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435098
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنا ملکی مفاد کے منافی ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عدلیہ بارے نواز شریف کا رویہ طالبانی ہے، میٹرو بس ملتان کرپشن کیس نے پنجاب حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے، سابق نااہل وزیراعظم جلسے کرکے (ن) لیگی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے، نواز شریف اور مریم صفدر عدلیہ کی تذلیل اور تضحیک کر کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ غربت کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں اور ن لیگی مریم صفدر کو سونے کے تاج پہنا رہے ہیں، عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، عمران خان نے شادی کر کے کوئی جرم نہیں کیا، نواز شریف نظام، جمہوریت اور ملک کیلئے خودکش بمبار بن چکا ہے، نواز شریف مظلومیت کا ڈرامہ کرکے عوام کی توجہ 5 سال کی حکومتی ناکامیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنا ملکی مفاد کے منافی ہے، حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں، سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت سے جعلی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، بڑی پارٹیوں نے کارکنوں کی بجائے اے ٹی ایم مشینوں کو سینٹ ٹکٹ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست و جمہوریت پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، ملکی خود مختاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، قوم آئندہ الیکشن میں حکومت کے ہر ظلم اور جرم کا حساب لے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬