10 May 2018 - 15:40
News ID: 435873
فونت
ہیلری کلنٹن :
ٹرمپ کے ایران ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران مخالف فیصلے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مذمتی بیانات جاری ہیں۔
ہیلری کلنٹن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات 2016 میں نامزد امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کو ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکہا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کے بین الاقوامی سطح پراعتماد ختم ہوا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل شام اسلامی جمہوریہ ایران پرمن گھرٹ الزامات لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کا فیصلہ کی وجوہات ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا تھا۔

امریکہ کے سابقہ صدر 'بارک اوباما ' نے بھی ٹرمپ کے اس فیصلہ کو بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس غلط فیصلے سے نہ صرف ہمارے اتحادے ممالک ہم سے الگ ہوئے بلکہ اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے اعلی سفارتکار، تھینک ٹینکس اور سلامتی کے امور کے ماہرین کے رائے اور مشورے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

ٹرمپ کے اس ایران مخالف فیصلے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مذمتی بیانات جاری ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬