19 May 2018 - 14:54
News ID: 435977
فونت
پسند علی:
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کا فوجی اتحاد کا ایجنڈا شہنشاہیت کو بچانے اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے کیلئے بنا ہے، جس سے امید وابستہ کرنا خواب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
سید پسند علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت اور اسکی صہیونی فوج کیجانب سے پُرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی ہر باضمیر اور غیرت مند انسان مزمت کرتا ہے اور پاکستانی عوام سمیت ہر باضمیر انسان فلسطینی عوام کے حق بجانب حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنے مذمتی بیان میں پسند علی رضوی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی خون کو پانی کی طرح بہانے والے اسرائیلی فوج اور انسانیت کو شرما دینے والے اقدامات کو اپنا وطیرہ بنانے والے صیہونیوں میں انسانی نفسیات میں پائے جانے والے عناصر مفقود دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ یہ صیہونی قوم حیوانی جبلت رکھنے والی ایک ایسی خوں خوار بلا بن چکی ہے، جس کا مقصد بے گناہ انسانیت کے قتل کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

پسند رضوی نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کا فوجی اتحاد کا ایجنڈا شہنشاہیت کو بچانے اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے کیلئے بنا ہے، جس سے امید وابستہ کرنا خواب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مستقل جدوجہد سے ہی اسرائیل کو شکست دی جائے گی، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلومین جہان رہبر معظم امام علی خامنہ ای کی بابصیرت اور جرأتمندانہ قیادت میں جمع ہو کر عالمی دہشتگرد امریکا اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم نے فرمایا تھا کہ اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھ سکے گا، آج اسرائیل کے ظلم کے خلاف ہر انسان بیدار ہو رہا ہے، یہی سبب بنے گا، اسرائیل کی نابودی کی ابتدا ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک ہمیشہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬